عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

سابق برازیلین اسٹار فٹبالر رونالڈینو 2خواتین سے بیک وقت شادی کریں گے، رونالڈینو نے گزشتہ برس جنوری میں دونوں خواتین کو پروپوز بھی ایک ہی دن، ایک ساتھ کیا تھا

جمعہ مئی 20:59

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نے بیک وقت 2 لڑکیوں سے شادی کرنے کا اعلان کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) فٹبال کی دنیا کے عظیم برازیلین کھلاڑی رونالڈینو نے اب ایک اور منفرد کام کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ 2 خواتین سے بیک وقت شادی کرنے جارہے ہیں۔ برطانوی اخبار 'مِرر' کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو رواں برس اگست میں اپنی دونوں 'منگیتروں' پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے۔

اگرچہ رونالڈینو نے اس حوالے سے خود سے کبھی تصدیق نہیں کی، تاہم فٹبال اسٹار کے دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ان کی منگیتر ہیں۔رپورٹس کے مطابق بیٹرِز سے رونالڈینو کی ملاقات 2016میں ہوئی، تاہم پریسلا سے ان کا تعلق کئی سال پہلے سے تھا۔ مزید بتایا گیا کہ رونالڈینو نے گزشتہ برس جنوری میں دونوں خواتین کو پروپوز بھی ایک ہی دن، ایک ساتھ کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو رونالڈینو کی جانب سے 15 سو برطانوی پانڈز کا 'الانس' دیا جاتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرسکتی ہیں۔اس کے علاوہ 38 سالہ رونالڈینو دونوں خواتین کو تحائف بھی ایک جیسے دیتے ہیں۔رونالڈینیو کی شادی ریو کے سانٹا مونیکا کونڈومینیم میں ایک نجی تقریب میں ہوگی، تاہم رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو کی بہن ان کی 2 شادیوں کے خلاف ہیں اور انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا کا تعلق بیلو ہوریزونٹے شہر سے ہے، جہاں رونالڈینو 2012 میں فٹبال کھیلا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :