لارڈزٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں ٹیم میں شامل ہوں، حسن علی

جمعہ 25 مئی 2018 21:09

لارڈزٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں ٹیم میں شامل ہوں، حسن علی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل ہوں۔وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کر لیا، یہ الفاظ قومی ٹیم کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر حسن علی کے لئے بجا طور پر کہے جا سکتے ہیں۔ 24سالہ حسن علی کو پہلی بار کرکٹ کے گھر لارڈز میں ٹیسٹ کھیلنے کی بابت کب معلوم چلا جب صحافی نے دوران پریس کانفرنس ان سے سوال کیا تو وہ بولے یقین جانئیے مجھے میچ کی صبح ٹیم میں شمولیت کا علم ہوا جس کے بعد میں خاصا پر جوش تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درست ہے کہ میں پہلی بار انگلینڈ نہیں آیا لیکن سچ پوچھیں تو ٹیسٹ میچ کے لئے یہاں سفید کٹ پہننے کا پہلی بار موقع ملا، ورنہ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان اے کے ساتھ یہاں آکر کھیلنے کا لطف اٹھا چکا ہوں۔

(جاری ہے)

حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پریس کانفرنس کے دوران بھی وہ اپنی کارکردگی پر خاصے خوش تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف ون ڈے اور ٹی 20 کا بولر ہوں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ بھی میں دل و جان سے بولنگ کرتا ہوں اور لارڈز ٹیسٹ میں بولنگ کرکے انہوں نے خاصا لطف اٹھایا ہے۔یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بولر چھائے رہے ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 184 رنز بناکر آٹ ہوئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد عباس نے 4،4 جبکہ فہیم اشرف اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :