تسی ناں جا ئو۔ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کا ٹوئٹ وائرل

جمعہ 25 مئی 2018 21:09

تسی ناں جا ئو۔ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کا ٹوئٹ وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) تسی ناں جا ئو۔ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ پر شعیب ملک کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا۔جنوبی افریقی اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کرکٹرز اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی ہے وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے پروٹیز بیٹسمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے سب سے دلچسپ پیغام دیا اے بی، تسی نہ جاو جس پرصارفین نے بھی شعیب کا بھرپور ساتھ دیا۔ کرکٹرآصف علی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز جیسا کھلاڑی دوبارہ نہیں آئیگا، اتنے شاٹس شاید ہی کسی کے پاس ہوں، میں خود بھی انھیں دیکھ کر کھیلنا سیکھتا ہوں۔حفیظ نے شاندار کیریئر پر ڈی ویلیئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کے تمام مواقع فراہم کرنے کیلیے آپ کا شکریہ، آپ فیلڈ میں مشکل ترین حریف اور عمدہ انسان ہیں، مستقبل کیلئے نیک خواہشات۔

متعلقہ عنوان :