اٹلی سائیکلنگ ایونٹ ، 18واں مرحلہ جرمنی کے نام

جمعہ 25 مئی 2018 21:09

اٹلی سائیکلنگ ایونٹ ، 18واں مرحلہ جرمنی کے نام
اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) اٹلی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا 18واں مرحلہ جرمنی کے سائیکلسٹ میکس نے جیت لیا ہے۔اطالوی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، 18 ویں مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر رائیڈرز کی شاندار پرفارمنس، سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب جان لگائی۔

(جاری ہے)

جرمنی کے سائیکلسٹ میکس شاخ مین نے اچھی کارکردگی دکھائی، انہوں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کر کے 18واں رانڈ اپنے نام کر لیا، ایونٹ میں برطانیہ کے سائمن ییٹز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔