بین الاقوامی تجارتی خدمات نمائش یکم مئی سے بیجنگ میں منعقد ہوگی

نمائش 50ہزار مربع میٹر رقبے پر لگائی جائے گی،120ممالک شرکت کرینگے

جمعہ مئی 21:19

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بیجنگ میں آئندہ ہفتے بین الاقوامی تجارتی نمائش منعقد ہوگی جس میں 120ممالک اور خطوں کی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، تجارتی خدمات کے شعبے میں یہ پانچویں چین بیجنگ بین الاقوامی نمائش ہوگی ۔ نمائش28مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

نمائش کا عنوان’’کھلا پن، جدت اور رابطہ‘‘ہے ۔ نمائش کے دوران 130سیمینار، اجلاس اور تجارتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی ۔ نمائش 50ہزار مربع میٹر رقبے پر لگائی جائے گی ۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں 120ممالک اور خطوں کی کمپنیاں شرکت کریں گی ، ان میں سے 46کا تعلق بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابسطہ ممالک سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :