روسی صدر اور چینی نائب صدر میں اہم ملاقات

دونوں رہنما ء دوطرفہ تعاون میں اضافے پر رضامند ہوگئے چین کے نائب صدر نے صدر پیوٹن کو صدر شی کا خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا

جمعہ 25 مئی 2018 21:19

سینٹ پیٹرس برگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ روز یہاں کے نائب صدر وانگ کی شن سے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک اوردنیا بھر کے مفاد میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر رضا مندی ظاہر کی ۔ ملاقات کے دوران چین کے نائب صدر نے روس کے نائب صدر کو شی جن پھنگ کا خیرسگالی اورنیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ۔

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین روس تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور پیوٹن کے ساتھ اپنی دوستی کو سراہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں دوطرفہ تعلقات کو مشترکہ منشور کے تحت مزید آگے بڑھانے پر بھی زوردیا ۔تنظیم کا اجلاس اس سال جون میں چین میں ہوگا ۔ دونوں ممالک کے سربراہوں نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعاون اور تعلقات میں نئی روح پھونک دی ہے جس سے روس چین تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسائے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور دونوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر تعاون موجود ہے ۔ باہمی مفاہمت اور بین الاقوامی امور میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :