ایس ڈی جی سیکرٹریٹ اورایس ڈی پی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط

جمعہ مئی 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سیکرٹریٹ اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ نے استعداد کار بڑھانے، عالمی تحقیق اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سلہری نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھیں۔