Live Updates

شاہ محمود قریشی جلد تحریک انصاف میں عبرت کا نشان بننے والے ہیں،محمد علی درانی

بہاولپور صوبہ قائداعظم کا فیصلہ اور شہداکی امانت ہے،قائد اورشہداکی توہین پر شاہ محمود معافی مانگیں ،بہاولپور صوبہ کے خلاف غداری اور شرارت کرنے والا یحییٰ خان کی طرح تاریخ کے کوڑے دان میں جائے گا سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد علی درانی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 مئی 2018 21:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبہ قائداعظم کا فیصلہ اور شہداکی امانت ہے۔ اس کے خلاف غداری اور شرارت کرنے والے شاہ محمود قریشی بہت جلد تحریک انصاف میں عبرت کا نشان بننے والے ہیں۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بہاولپورصوبہ کی نفی کرکے شاہ محمود نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی توہین کی ہے جس پر انہیں معافی مانگنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بہاولپور صوبہ قائداعظم کا فیصلہ اور ایک تاریخی، قانونی وآئینی حقیقت ہے۔ جس کا انکار کرکے شاہ محمود قریشی یحیی خان کے پیروکار بن گئے ہیں۔ محمد علی درانی نے کہاکہ بانی پاکستان کے وعدے کو دفن کرنے اور اہل بہاولپور کے حقوق کا قتل عام کرنے والا ہر مخالف یحیی خان کی طرح تاریخ کے کوڑے دان میں جائے گا۔ کیونکہ بہاولپور صوبہ کی بنیاد میں شہداکا خون شامل ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی بہاولپور سے ہی نہیں سرائیکی صوبے سے بھی غداری کررہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات