حمزہ شہباز کی لیگی ورکرز سے ملاقات،

ملاقات میں الیکشن مہم ،انتخابی تیاریاں بارے گفتگو

جمعہ مئی 21:37

حمزہ شہباز کی لیگی ورکرز سے ملاقات،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی لیگی ورکرز سے ملاقات، ملاقات میں الیکشن مہم ،انتخابی تیاریاں اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال،،الیکشن سے قبل ناراض لیگی کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے پر اتفاق،اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا مسلم لیگ(ن) بھر پور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جا ری ہے۔دھرنہ پارٹی کا سیاسی مستقبل صفر ہے۔

(جاری ہے)

عوام پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت ہی شیر پر مہریں لگائیں گے۔ہماری حکومت نے پانچ سالوں میں وہ منصوبوں مکمل کیے ہیں جو آنے والے میں سالوں میں بھی مکمل نہیں ہو سکتے تھے۔میٹر و بس اور میٹر اورنج لائن ٹرین پنجاب حکومت کے تاریخ پروجیکٹس ہیں۔ان کامزید کہنا تھا ہمارا ویژن صرف عوام کی خدمت کرنا عوامی خدمت کے مشن کو روکنے نہیں دینگے۔گزشتہ الیکشن کی طرح اس مرتبہ مسلم لیگ زیادہ اکثریت سے حکومت بنائے گی۔