روس ایم ایچ17کی تباہی کی ذمہ داری قبول اورملوث افراد کے احتساب میںتعاون کرے،یورپی یونین کا مطالبہ

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین روس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ملائشین طیارے ایم ایچ17کی تباہی کی ذمہ داری قبول اورملوث افراد کا احتساب کرنے میں مکمل تعاون کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین اور مغربی دفاع اتحاد نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014 میں مشرقی یوکرائن میں ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔

اس سے قبل بین الاقوامی تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ اس طیارے کی تباہی روسی فوج کے ایک بریگیڈ کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین روس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور اس میں ملوث افراد کا احتساب کرنے میں مکمل تعاون کرے۔