برازیل،ٹرکوں کی ہڑتال کے باعث ایندھن کی شدید قلت

فی لیٹر 10فیصد حکومتی رعایت پر ہڑتال 15روز کے لئے موئخر

جمعہ مئی 21:53

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) برازیل میں ٹرکوں کی ہڑتال کے باعث ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی، فی لیٹر 10فیصد حکومتی رعایت پر ہڑتال 15روز کے لئے موئخر کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ،ملک میں ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

برازیل میں ٹرک ڈرائیوروں کی 4 روز سے جاری ہڑتال نے ملک میں ایندھن کی قلت پیدا کر دی ہے۔ سرکاری آئل کمپنی پیتروباس نے اس ہڑتال کو ختم کروانے کیلیے ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دس فیصد رعائیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ان قیمتوں کو 15 روز تک برقرار رکھے گی جس کے بعد ٹرک ڈرائیوروں نے بھی 15 روز تک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :