عراق،سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 10دہشت گرد ہلاک،4سیکورٹی اہلکارزخمی

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

کرکوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) عراقی شہر کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن مین سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 10دہشت گرد ہلاک ہو گئے، آپریشن میں 4سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر کرکوک کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندوں کے خلاف آپریشن میں 8 خود کش حملہ آور ہلاک ہو گئے۔اس دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کرکوک کے محکمہ پولیس کے سربراہ علی کمال کا کہنا ہے کہ شہر کے جنوب میں واقع ریاض نامی قصبے کے جوار میں پولیس کاروائی کے دوران علاقے میں روپوش داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہونے کے وقت ایک عورت سمیت 8 خود کش حملہ آوروں نے اپنے جسموں پر باندھے دھماکہ خیز مواد کو دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔