بھارت، پریشر بم دھماکہ، سی بی آئی اہلکار ہلاک، ایک کانسٹیبل زخمی

جمعہ مئی 21:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بھارت میں پریشر بم دھماکے میں سی بی آئی اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولس نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں پریشر بم دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے کوبرا یونٹ کا سب انسپکٹر راجیش کمار ہلاک اورایک کانسٹبل زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ بم جو نکسلیوں نے پسوادا گاوں کے قریب ایک جنگل میں نصب کیا تھا۔صبح پونے 8 بجے اس وقت دھماکہ سے پھٹا جب سی آر پی ایف کے ایک خصوصی یونٹ کوبرا کی 206ویں بٹالین کی ایک روڈ اوپننگ ٹیم گشت پر تھی۔