فلاحی خدمت خوش آئند ہے، حکومت اس طرح تنظیموں کی ہر حوالے سے رہنمائی کریگی ،وزیراعلی بلوچستان

میڈیا ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ بھی حل کرکے صحافیوں کے حوالے کرینگے ،میر عبدالقدوس بزنجو کا تقریب سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

فلاحی خدمت خوش آئند ہے، حکومت اس طرح تنظیموں کی ہر حوالے سے رہنمائی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ فلاحی خدمت خوش آئند ہے حکومت اس طرح تنظیموں کی ہر حوالے سے رہنمائی کرینگے مختصر وقت میں عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں جاتے جاتے وہ تمام وعدے پورے کیے لیکن بعض ایسے مسئلے تھے جو ہمارے کم وقت کے باعث ہم سے نہیں ہوسکا میڈیا ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ بھی کل تک حل کرکے صحافیوں کے حوالے کرینگے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں اخباری صنعت سے وابستہ درجہ چہارم کے ملازمین میں کپڑے اور راشن تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین وتمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن، سینئر صحافی عبدالقیوم بلوچ نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی،وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی بلال خان کاکڑ،کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی،سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر،رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ بابت بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل فلاحی حوالے سے جو کام کررہے ہیں وہ خوش آئند ہے حکومت اس طرح تنظیموں کو ہرسطح پر رہنمائی کرینگے حکومت کے آخری دن شروع ہے نگران حکومت پر اپوزیشن سے بات چیت کاآغاز ہوگیا ہے جو وعدے کیے وہ تمام پورے کیے اس حوالے سے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا البتہ بیورو کریسی اس حوالے سے کوئی مشکلات پیدا نہیں کیے ،انہوں نے کہاکہ میڈیا کے حوالے سے جو ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کیا تھا چیف سیکرٹری ملک سے باہر کل تک وہ کوئٹہ آئینگے اور میڈیا کے ہاؤسنگ اسکیم کا مسئلہ حل کرکے صحافیوں کے حوالے کرینگے ،انہوں نے کہاکہ میرے آنے سے قبل بجٹ پیش ہوا اور ختم بھی ہوا جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مشکلات بھی درپیش رہے ہم نے بھی بجٹ پیش کیا اور بجٹ میں تمام عوامی مسائل خاص کر دہشتگردی کے خاتمے تعلیم کی بہتری اور صحت کی سہولیات شامل ہے ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کینسر ہسپتال قائم کرے وہ وعدہ بھی پورا کیا اور اس کینسر ہسپتال کی توسط سے عوام کے بہت سے مسائل حل ہونگے ،انہوں نے کہاکہ آنیوالے الیکشن میں امید رکھتا ہوں کہ لوگ کرسی نہیں ملک کی مضبوطی اور استحکام کیلئے سوچیں گے اگر بلوچستان کے قومی سیٹوں میں اضافہ کرتے 16کی بجائے 40دیتے تو ہم وفاق کے سامنے خیرات نہیں مانگتے اور اپنی ایم این ایز کے ذریعے حقوق مانگتے لیکن وہ بھی نہیں ہوسکا ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ہیپاٹائٹس،گردے اور دیگر مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھا ہے اگر بلوچستان میں ان کا علاج ناممکن ہوا تو دوسرے صوبوں میں حکومت کے خرچے پر ان کاعلاج کرینگے ،انہوں نے کہاکہ اسی طرح ہمارے بچے دیگر صوبوں میں کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کا بھی حکومت بلوچستان خرچہ برداشت کریگی ،انہوں نے کہاکہ اس دفعہ تعلیمی بجٹ میں25فیصد بجٹ رکھا،زراعت کی بہتری کیلئے کسانوں میں بیج تقسیم کرینگے جبکہ دو ہزار کے قریب زمینداروں کو مال مویشی دینگے تاکہ وہ اپنی پاؤں پر کھڑے ہوسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہاکہ ہم نے چھیپا سے ملکر کوئٹہ شہر میں ایمبولینس سروس شروع کیا ہے اور رمضان پیکیج جو27رمضان تک جاری رہے گا جس میں بے بس اور غریب لوگوں کو رمضان المبارک کی راشن اور عید کے کپڑے فراہم کرینگے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ بابت ،وزیراعلیٰ بلوچستان کے ایڈوائزر بلال کاکڑ ،سیکرٹری صحت صالح ناصر،کمشنر کوئٹہ جاید احمد شاہوانی ،سینئر صحافی ظاہر خان ناصر کو حسن کارکردگی پر ایوارڈ دیاگیا۔