بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینٹ فاٹا سے متعلق قانون سازی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،میر جام کمال

قیام پاکستان اور تحفظ وطن میں پختون قبائلی عوام کا کردار سب سے زیادہ اہم اور نمایاں رہا ہے، فاٹا کی عوام پاکستان کی سرحدوں کی ہمیشہ سے محافظ رہی ہے،مرکز ی صدر بلوچستان عوامی پارٹی

جمعہ مئی 21:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکز ی صدر میر جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینٹ نے فاٹا سے متعلق قانون سازی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ایوان بالا میں اپنا ووٹ فاٹا کے حق میں استعمال کیا ،ا اس قانون سازی کے نتیجے میں فاٹا کے عوام کو وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہوں گے جو کہ ملک کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں ،یہ بات انہوں نے فاٹا ترمیمی بل کی سینیٹ میں منظوری کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ فاٹا سے متعلق قانون سازی ایک تاریخی فیصلہ ہے بلوچستان عوامی پارٹی فاٹا فاٹا سے ایف سی آر کے خاتمے اور فاٹا کے عوام کو ان کے سیاسی و جملہ آئینی حقوق کی فراہمی کی حمایت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور تحفظ وطن میں پختون قبائلی عوام کا کردار سب سے زیادہ اہم اور نمایاں رہا ہے اور فاٹا کی عوام پاکستان کی سرحدوں کی ہمیشہ سے محافظ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضروری قانون سازی کے بعد انشاء اللہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام بہت جلد ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ بی اے پی فاٹا کے عوام کے جمہوری آئینی حقوق کی جدوجہد میں فاٹا کے عوام کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینٹ نے فاٹا سے متعلق قانون سازی کے عمل میں کسی بھی قسم کی مصلحت کے قطع نظر واضح طور پر اس بل کی حمایت کی ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی اقدام ہے جس سے فاٹا کے عوام کے سیاسی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے قومی فیصلہ سازی کے عمل میں شریک کیا جارہا ہے جس سے نا صرف وفاق پاکستان مضبوط ہوگا بلکہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی احساس محرومیوں کا بہتر طور پر تدارک ممکن ہوسکے گا ،جام کمال خان نے کہا کہ اس بل کے نافذ ہونے سے جہاں دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں حالات معمول پر لا نیاورسول ایڈمنسٹریشن کی بحالی میں مدد ملے گی وہاں قبائلی علا قوں کا سویلین اسٹرکچر جدید خطوط پراستوار کر نیاوران علا قوں کی عوام کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح سیاسی و قانونی حقوق اور ترقی کیموا قع مہیاہو نگے اور قبائلی عوام کو اپنے قومی و صو بائی نمائندوں کے برایراست انتخاب کا موقع مہیا ہونے کے ساتھ سامرا جی دور کے ظالمانہ قوانین کا خا تمہ ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی پارلیمانی تار یخ میں نیا باب رقم کر یگاآج پوری قوم خصوصا فاٹا کی عوام مبارک کے مستحق ھیں ہم ان تمام سیاسی پارٹیوں اور ممبراں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس بل کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کیا۔