الیکشن کمیشن احکامات تسلیم نہ کرنے پر شدید برہم

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو دوبارہ طلب کر لیا

جمعہ مئی 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے احکامات تسلیم نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ،کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر،ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو گاڑیوں کی فراہمی کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے نام جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کے باوجود سیکرٹری الیکشن کمیشن کے سامنے زبانی اقرار کے باوجود اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ ،ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو گاڑیاں فراہم نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کے پولنگ سٹیشنز کی چھان بین کے معاملات میں رکائوٹ پیش آرہی ہے کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے آئین کے آرٹیکل218اور آرٹیکل220کی خلاف ورزی قرار دیا ہے نوٹس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان