Live Updates

کوئٹہ، تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے، بابر یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف روز بروز پاکستان کی عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ھے، پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستانی قوم سے جو وعدہ کئے وہ سب پورے کئے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف بلوچستان

جمعہ 25 مئی 2018 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف روز بروز پاکستان کی عوام میں مقبولیت حاصل کررہی ھے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستانی قوم سے جو وعدہ کئے وہ سب پورے کئے ہمارا 11 نکاتی ایجنڈا اور 100 دن کا پلان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گا انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی کسی بھی مقامی سیاسی جماعت کی تنقید یا ضم ہونے سے متعلق تردید کا کوئی جواب نہیں دیں گے پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ہر علاقے ، گلی محلے میں موجود ہے انشاء اللہ پورے بلوچستان سے کامیابی حاصل کرکے صوبائی حکومت بنائیں گے انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نی3 تین باریاں ملنے کے باوجود ہمیشہ پاکستان کی عوام کو پسماندہ رکھا ہے پاکستان کی عوام کی امید پاکستان تحریک انصاف اور چیرمین عمران خان ہے انہوں نے فاٹا کا کے پی کے انضمام پر فاٹا کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج فاٹا کی عوام کے لئے بہت بڑا دن ہے انشاء اللہ فاٹا کو بھی کے پی کے کی طرح تمام سہولیات فراہم کرکے خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات