کوئٹہ،پسنی کے علاقے میں مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ، گوادر ‘ اورماڑہ ‘ پسنی سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

جمعہ 25 مئی 2018 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پسنی کے علاقے میں مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث گوادر ‘ اورماڑہ ‘ پسنی سمیت ملحقہ علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث تربت اور پسنی کے درمیان مین سپلائی لائن میں فنی خرابی کے باعث اورماڑہ ‘ پسنی اور گوادر کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جس سے تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کو فوری طورپر یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو اس مشکل سے نجات مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :