کوئٹہ، اسپلنجی میں فرنٹیئر کور کے عملے کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ دستی بم برآمد

جمعہ مئی 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے اسپلنجی میں فرنٹیئر کور کے عملے نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمدکر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی تو پہاڑی علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ دستی بم پسٹل برآمد کرکے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔