سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی

جمعہ مئی 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہیں۔جبکہ صوبائی وزراء نے بھی سرکاری رہائش گاہیں خالی کردی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اٹھائیس مئی کو تحلیل ہونے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہیں جبکہ سرکاری سکواڈ بھی واپس کر دیا گیاہے ایم پی اے ہاسٹل بھی خالی ہو گیا ہے اور ایم پی اے ہاسٹل سے وزراء اور ایم پی اے نے اپنا سامان منتقل کردیا ہے۔