فاٹا بل کی منظوری ملکی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے فاٹا کو صوبے میں انظمام پر پارٹی قائدین کا عظیم الشان جدوجہد کا نتیجہ ہے،جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی

جمعہ مئی 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے زیر اہتمام ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر خار میں فاٹا ریفامز اور مرجر بل کے قومی اسمبلی سے منظورہونے کی خوشی میںتشکر ریلی کا انعقد کیا گیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان نے کہا کہ جس طرح پاکستان کو رمضان المبارک کے مہینے میں برطانوی سامراج سے آزادی ملی تھی اس طرح قبایل کو بھی رمضان المبارک کے مقدس مہنے میں ایف سی آر کے ظالمانہ نظام سے آزادی ملی۔

ہم اٴْن تمام سیاسی جماعتوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ایف سی آر کے خاتمے کے لئے اسمبلی کے اندر اور باہر آواز اٴْٹھائی ہیں۔ایک کروڑ آبادی رکھنے والے قبائل میں نہ کوئی میڈیکل کالج تھا،نہ یونیورسٹی تھی۔

(جاری ہے)

نہ اینجینئرنگ یونیورسٹی تھی۔بیوریوکرسی کے لئے بھی فاٹا ایک دودھ دینے والے گائے کی مانند تھی۔یہان پر کرپشن کا بازار گرم تھا۔۔فاٹا میں نہ صحت کی سہولت تھی ،نہ تعلیم کی اور یہ یہاں تک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہی۔

جماعت اسلامی نے اس ظالمانہ نظام کے خلاف عشروں پر محیط جدوجہد کی ہے۔اب انشاء اللہ فاٹا میں ایک روشن صبح طلوع ہوا ہے اب فاٹا کے عوام کو بھی ملک کے دوسرے شہریوں کی طرح بشری اور آیئنی حقوق حاحل ہوں گے۔یہاں بھی عدالتی نظام قایم ہوگا جہاں پر غیور قبائلی عوام کو اپیل،دلیل اور وکیل کا حق حاصل ہوگا۔اب یہاں کسی فرد واحد کی حکمرانی نہی ہوگی۔

فاٹا سے منتخب نمایندوں کو بھی اب اپنے علاقوں کے لئے اور ملک کے لئے قانون سازی کا حق حاصل ہوگا۔امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان نے کہا کہ میں نے تمام ایجنسیوں کے اٴْمراء کو احکامات جاری کئے ہیں کہ تمام ایجنسیوں کے ہیڈ کوارٹر میں یوم تشکر ریلیوں کا اہتما کریں اور آج پورے فاٹا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تشکر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔