ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے ضلع ایبٹ آباد میں قرا قرم ہا ئی وے اور مری روڈ پر واقع تما م پلو ں کے ارد گرد 500 سومیٹر کے علا قے میں ریت پتھر کی کھدا ئی کا ن کنی اور بلا سٹنگ پر پا بندی عا ئد کر دی

جمعہ 25 مئی 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے ضلع ایبٹ آباد میں قرا قرم ہا ئی وے اور مری روڈ پر واقع تما م پلو ں کے ارد گرد 500 سومیٹر کے علا قے میں ریت پتھر کی کھدا ئی کا ن کنی اور بلا سٹنگ پر پا بندی عا ئد کر دی ہے ۔یہ پا بندی ضا بطہ فوجدا ری کی دفعہ 144کے تحت لگا ئی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جا نب سے جا ری کردہ حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ بعض لیز ہو لڈر بڑے پلو ں کے نزدیک ریت،پتھر اور دیگر معد نیا ت نکا لنے کے لئے کھدا ئی او بلا سٹنگ کی سر گر میا ں جا ری رکھے ہو ئے ہیںجس سے چھپر رو ڈ پل ہر ی پور کے مہندم ہو نے جیسا کو ئی خطر نا ک حا دثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

اس لئے ضرو ری ہے کہ شا ہرا ہ قرا قرم اور مری روڈ پر واقع پلو ں کے نزدیک کھدا ئی وغیرہ کی رو ک تھا م کی جا ئے چنا نچہ ان پلو ں کے ارد و گرد پا نچ سو گز کے علا قے میں ریت ،پتھر نکا لنے ،کھدا ئی کر نے اور بلا سٹنگ پر تا حکم ثا نی پا بندی عائد کی گئی ۔ اس حکم کی خلاف ورزی کر نے وا لے عنا صر کے خلاف سخت قا نو نی کا روا ئی کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :