ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے فوری نوعیت کے 7 مقدمات نمٹا دئیے

جمعہ 25 مئی 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میںاور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے بورڈ آف ریونیوقوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی عدالت میں فوری نوعیت کے 7 مقدمات نمٹا دیئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی ہفتہ وارریونیو کورٹ میں دستیاب ریکارڈ،ماتحت عدالتوں کی کارروائی،درخواست گزاروں کے وکلاء کے زبانی اور تحریری دلائل کی روشنی میں اپیلیں منظور یا مسترد کی جاتی ہیں۔

صاحبزادہ نجیب اللہ کا کہنا تھاکہ ریونیو کورٹ کی جانب سے منظور کی جانے والی اپیلوں پر میرٹ، ریونیو ایکٹ 1967 ، اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت فیصلے کیے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیںکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :