ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا جنگل خیل کے قدرتی چشمہ جات کے پانی کواستعمال میںلانے کے لیے سروے

جمعہ 25 مئی 2018 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے جنگل خیل کے قدرتی چشمہ جات کا دورہ کیا جہاںفوجی افسران کے علاوہ کینٹ بورڈاور ایریگیشن حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

قدرتی چشمہ جات اور ان سے نکلنے والے مختلف نالوںجوکہ ڈیفنس ایریاز سے گزرتے ہیں کی انسپکشن اور سروے کا مقصداس پانی کو گھریلو استعمال کے قابل بنانا ، تفریحی مقاصد جیسے سوئمنگ اور فیشنگ کے علاوہ مال مویشیوں کے پینے اور مچھلیوں کی افزائش کے لئے استعمال میں لانے کے لئے قابل عمل پلان کی تیاری تھا۔

سروے اور انسپکشن کے بعد حتمی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردی گئی ہے۔اس موقع پر طاہر علی کا کہنا تھاکہ قدرتی چشموں سے بہنے والے پانی کو استعمال میں لا کرجہاں بہت سارے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں وہیںاس سے عوام کوبھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر ضلع انتظامیہ کوہاٹ جلد عملی کام کا آغازبھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :