گاڑی نہ ہٹانے کے تنازعہ پر جناح روڈ میں آہنی راڈز کے وار سے تین افراد شدید زخمی

جمعہ مئی 21:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) گاڑی نہ ہٹانے کے تنازعہ پر جناح روڈ میں آہنی راڈز کے وار سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ہسپتال پولیس چوکی کے پولیس اہلکار سردار اشفاق نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میںگاڑی نہ ہٹانے کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افراد توصیف ولد حیدر زمان، شہباز ولد گلفراز اور گلفراز ولد رستم خان لوہے کے راڈ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جن کو مقامی لوگوں نے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے زخمیوںکی طرف سے 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔