کنج قدیم کے مکینوں کا قبرستان اراضی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر مشتاق غنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25 مئی 2018 21:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) کنج قدیم کے مکینوں نے قبرستان اراضی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کرنے پر تحریک صوبہ ہزارہ کے زیراہتمام صوبائی وزیر مشتاق غنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تحریک صوبہ ہزارہ یوتھ کے ضلعی صدر شیخ عدیل کے مطابق 2013ء کے عام انتخابات میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی نے کنج قدیم کی عوام سے وعدہ کیا تھاکہ وہ کنج کی عوام کو قبرستان اراضی خرید کر دیں گے، 2013ء میں مشتاق احمد غنی کامیاب ہو کر کنج کی عوام کو بھول گئے ہیں۔

جمعہ کے روز صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کے خلاف فوارہ چوک سے کینٹ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے صوبائی وزیر سے قبرسان کیلئے فوری اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔