عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر کا جوس کی دکان پر چھاپہ، بھاری جرمانہ اور مضرصحت فروٹ قبضہ میں لے لیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 21:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر نے پولیس کے ہمراہ جوس کی دکان پر چھاپہ مار کر بھاری جرمانہ اور مضرصحت فروٹ قبضہ میں لے لیا۔ جمعرات کو بعد دوپہر محکمہ خوراک کے انسپکٹر نے تھانہ چوک میں واقع مظہر جوس کارنر پر چھاپا مارا، اس دوران پولیس نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔

(جاری ہے)

فوڈ انسپکٹر کے مطابق محکمہ کو آن لائن شکایت میں نشاندہی کی گئی تھی کہ مذکورہ دکان میں غیر معیاری اور مضر صحت پھلوں کا جوس تیار کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔

فوڈ انسپکٹر نے موقع پر موجود بڑی مقدار میں پھل بھی ضبط کر کے قبضہ میں لے لئے اور مالک دکان پر 5500 روپے جرمانہ عائد کیا۔ ادھر ڈی ایف سی شاد محمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ محکمہ خوراک کی ٹیم شہر میں چھاپے مار کر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے میں مصروف عمل ہے، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔