ماحولیاتی تحفظ کے وفاقی ادارہ (ایپا) نے اسلام آباد میں ہوا کے معیار کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ شروع کر دی

جمعہ 25 مئی 2018 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ماحولیاتی تحفظ کے وفاقی ادارہ (ایپا) نے اسلام آباد میں ہوا کے معیار کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ اسلا آباد کے تمام رہائشیوں کیلئے خوش آئند بات یہ ہے کہ اسلام آباد کے تمام شہری (آج )کل صحت مند ہوا اور فضاء میں سانس لے رہے ہیں اور یہاں پر ہوا کا معیار بہتر ہو گیا ہے۔

فیڈرل (ایپا)کی اس مانیٹرنگ سے شہریوں کو تازہ ترین اعداد و شمار دستیاب ہوں گے جن سے گرد و غبار اور آلودگی بارے شہریوں میں نہ صرف شعور و آگاہی پیدا ہو گی بلکہ اس سے ایپا کو دارالحکومت میں ہوا کے ناقص معیار کی وجوہات کا پتہ چلانے میں بھی مدد ملے گی۔ ابتدائی طورپر اسلام آباد کے صنعتی علاقوں آئی نائن اور آئی 10 اور کہوٹہ ٹرائی اینگل میں ہوا کے معیار کی مانیٹرنگ کی گئی جس سے پتہ چلا کہ سردیوں میں شدید ٹریفک کے بہائو کے باعث ہوا کا معیار ناقص رہا تاہم اب 23 مئی 2018ء کو کی گئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں میں ہوا کا معیار بہت بہتر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نائٹروجن آ کسائیڈ ، سلفا آکسائیڈ اور دیگر اجزاء معمول کے مطابق تھے اور ان دنوں اسلام آباد میں ہوا کے معیار میں بہتری کی وجہ تمام سکولوں میں چھٹیوں کے باعث ٹریفک کا کم دبائو اور رمضان کے باعث لوگوں کی آمدورفت کم ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :