راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 25 مئی 2018 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان، دادو، سکھر 47، چھور ، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، نور پور تھل اور بہاولنگر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔