لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز، چائے کے وقفے پر سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ گنوا دی

پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا لیے، انگلینڈ کیخلاف 43 رنز کی برتری حاصل کر لی

muhammad ali محمد علی جمعہ مئی 19:56

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز، چائے کے وقفے پر سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفے پر سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج میچ کا دوسرا روز ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ روز اپنی پہلی اننگ میں 184 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ اب جواب میں پاکستان کی پہلی اننگ جاری ہے۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا کر 227 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 43 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ چائے کے وقفے سے قبل آخری گیند پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سرفراز احمد 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ بابر اعظم نصف سینچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :