حفیظ سینٹر کی13 رکنی سینئر بورڈممبران کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:02

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) حفیظ سینٹرلاہور کی13 رکنی سینئر بورڈممبران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائن کا دورہ کیا۔ وفدکو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر آپریشن کمانڈر ایس پی محمد راشد ہدایت نے تاجر برادری کے وفد کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

حفیظ سینٹر لاہور کے سینئر بورڈ ممبران کو سیف سٹیز اتھارٹی میں آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی ۔ انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر تاجروفد نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی بدولت شہر کے دیگر اہم مقامات کی طرح کاروباری مراکز بھی مزید محفوظ ہوئے ہیں۔ وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کی کاوشوں سے شہرمیں پرامن ماحول ہے جوکہ سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ دورہ کے اختتام پر وفد کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔