او پی سی سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، شاہین خالد بٹ ، افضال بھٹی

جمعہ 25 مئی 2018 22:02

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وائس چیئر پر سن اوور سیز پاکستانیز کمیشن( او پی سی) پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہاہے کہ او پی سی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژ ن کے مطابق سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور ابتک موصول ہونے والی اوور سیزپاکستانیوں کی شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او پی سی میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے ایک اوپن ڈور پالیسی اختیار کی گئی ہے اور اوور سیزپاکستانی اپنی شکایات کے انداج کیلئے ہمہ وقت ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ او پی سی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت مختصر عرصے میں ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کیا ہے جو اس کی نمایاں کارکردگی کا ثبوت ہے۔