ْاسلام رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے،مولانا سید عبد الخبیر آزاد

جمعہ 25 مئی 2018 22:09

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) تاریخی عالمگیری باد شاہی مسجد لاہور کے خطیب بادشاہی مسجد وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام کا پیغام عالمگیر کا پیغام ہے اسلام محبت امن اور رواداری اور برداشت کا دین ہے ،دین اسلام رواداری اور برداشت کے رویوں کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے،آج کے ترقی یافتہ دور بھی دنیا کیلئے امن و سکون کی عمارت کو بلا تفریق نسل ومذہب انہی ابدی الہامی اور یونیورسل حقوق و فرائض اور مطالبات وحقائق کی بنیاد پر اٹھانے میںمضمر ہے ،جنہیں تمام بڑے مذاہب نے تسلیم کیا ہے،جن میں عدل و نصاف سچ اور حق اصول اولین قرار پاتے ہیں ۔

جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے اس کا روحانی حل ہی مسائل کو ختم کر سکتا ہے ،اور یہ روحانی حل اللہ کے قرآن اور اللہ کے دین کی طرف لوٹنا ہے ،اور حضور نبی کریم ﷺ کے سنت مبارک کی طرف لوٹنا ہے،انہوں نے کہاکہ دنیا کی دو عظیم نظریاتی ریاستیں سعودی عرب اور پاکستان قیامت تک قائم رہنے کیلئے بنی ہیں ، ان دونوں ملکوں کا وجود قیامت تک باقی رہے گا،پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف سازشیں ناکام بنا دیں گے،جو باطل طاقتیں سعودی عرب اور پاکستان کو ختم کرنا چاہتی ہیں وہ خود ختم ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے علما ء پر زور دیا کہ وہ عوام میں اتحاد و یکجہتی امن اور رواداری کو فروغ دینے کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کریں ،مولانا سید عبد الخبیر آزا د نے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع اور اندرونی سلامتی کیلئے علماء کے کردار کو انتہائی فائدہ مند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور علماء ہر اول دستہ کے طور پر پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑیں گے، اللہ تعالی ٰ ہمارے اس وطن کو قائم و دائم رکھے ۔