Live Updates

آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا ،ْچوہدری نثار علی خان

سپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ،ْ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 مئی 2018 22:09

آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں بھی کامیاب ہوں کیونکہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ قبل ازیں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات