نواز شریف نے عوام کی خوشحالی کیلئے کام کئے جو مخالفین سے برداشت نہ ہوئے اورالزام لگانے شروع کردیئے،کیپٹن(ر)صفدر

آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کوووٹ دیکرکامیاب کریں،سرگودھامیں ورکرزکنونشن سے خطاب

جمعہ 25 مئی 2018 22:20

نواز شریف نے عوام کی خوشحالی کیلئے کام کئے جو مخالفین سے برداشت نہ ہوئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہاہے کہ نواز شریف حکومت نے عوام کی خوشحالی کیلئے جو گراں قدر کام کئے وہ مخالفین سے برداشت نہ ہوئے اورالزام لگانے شروع کردیئے،آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کوووٹ دیکرکامیاب کریں۔سرگودھا کے علاقہ بھیرہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنما کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے عوام کی خوشحالی کے لئے جو گراں قدر کام کئے وہ مخالفین سے برداشت نہ ہوئے اور انہوں نے الزام لگانے میں جو زبان استعمال کی ہم اس کا جواب دینے کی بجائے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں آپ بھی نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور وہ انتخابات میں جن لوگوں کو ٹکٹ دے کر امیدوارنامزد کریں اپ ان کو ووٹ دے کر اپنے قائد کو کامیاب بنائیں، انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو یاد ہو گا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ یہ اقتدار عوام کی امانت ہے جس میں میرا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے یہی وجہ ہے کہ جو کام ان پانچ سالوں میں ہوئے اس کی پاداش میں نہ صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا بلکے ان کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کر دی گئی جس سے صرف نواز شریف کی نہیں پاکستان کی جگ رسائی ہوئے مخالفین کو چاہئے کہ وہ باتوں کی بجائے کاموں میں نواز شریف کا مقابلہ کریں جو کاموں اور خدمت کی بدولت عوام کے دلوں میں بستا ہے ا نہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جس جوش کے ساتھ نواز شریف کے لئے نعرے لگا رہے ہیں اسی زور اور جذبہ سے الیکشن میں ان کے لائے ہوئے امیدوروں کو کامیاب کریں۔

(جاری ہے)

آپ کی یہ مہر ووٹ کو عزت دو کے نعروں کی تکمیل ہو گی۔لوگوں نے دوران خطاب پر جوش نعروں سے اپنے قائد نواز شریف سے اظہار محبت کیا۔