مستونگ ، دشت میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

جمعہ 25 مئی 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سبی روڈ پردشت کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔