لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیئے گئے قرضوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:20

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیئے گئے قرضوں کی تفصیلات ..
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیئے گئے قرضوں کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کی قانونی حیثیت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کے اعتراض پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگایا۔ درخواست گزار کے مطابق ہائیکورٹ آفس کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں یہ فیصلہ کرنا صرف عدالت کا اختیار ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ 2013 کے انتخابات کے بعد وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے یوتھ لون سکیم متعارف کرائی .درخواست میں استدعا کی گئی یوتھ لون اسکیم کے تحت اب تک کتنے نوجوان کو قرضے دیئے گئے اس کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم اور ریکارڈ طلب کیا جائے۔