ڈی آئی جی آپریشنز آفس میںتعینات انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ ندیم بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 25 مئی 2018 22:25

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز آفس میںتعینات انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ ندیم بٹ کی چھٹی منظور ہونے کے بعد رخصت کرنے کیلئے شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعود، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی،ڈی ایس پی لیگل ، نئے تعینات ہونے والے انسپکٹراسٹیبلیشمنٹ بابر اشرف سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔

تقریب میں انسپکٹر ندیم بٹ کی دوسالہ تعیناتی کے دوران شاندار کارکردگی اور خدمات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر معین مسعودنے اس موقع پر کہا کہ انسپکٹر ندیم بٹ ہزاروں اہلکاروں کی دعائوں اور افسران کی شاباش کے ساتھ عزت سے رخصت ہورہے ہیں۔ کسی بھی پولیس آفیسر کو حلیم طبیعت اورانسانیت دوست پالیسی کامیابی کی بلندیوں تک لے جاتی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے اس موقع پر کہا کہ انسپکٹر ندیم بٹ نے بے تہاشا چیلنجز کے باوجود بہت ہمت اور جرأت کے ساتھ فرائض ِ منصبی ادا کیئے۔ ندیم بٹ نے اپنے عملہ کودیانت داری اور ٹیم ورک میں کامیابی کا پیغام دیا ہے۔اس موقع پرانسپکٹر ندیم بٹ کا کہنا تھا کہ پوری نوکری میں گذشتہ دو سال بطور انسپکٹر اسٹیبلیشمنٹ فورس کی خدمت کرنے میں بہت سکون ملا۔

متعلقہ عنوان :