سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس کو اعلیٰ کارکردگی ایوارڈسے نوازا گیا

جمعہ مئی 22:25

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور ڈاکٹر ریحانہ الیاس کو ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر 1لاکھ روپے نقد انعام اور پرفارمنس سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ انعام انہیں چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔۔ڈاکٹر ریحانہ الیاس تقریباً 2سال سے سیکرٹری لاہور بورڈ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے لاہور بورڈ کے تعلیمی اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارکردگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔