قصور، ڈکیتی کی وارداتوں میںشہری لاکھوںکی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

جمعہ 25 مئی 2018 22:25

قصور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) قصور اوراس کے گردونواح میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ڈنگی پورہ میں محمد حنیف جو بسکٹ اور گولیوں ٹافیوں کی مختلف کمپنیوں کا ڈسٹری بیوٹر ہے سے گزشتہ روز دونامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر چھ لاکھ روپے نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، اسی طرح تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ ملتان روڈ اتفاق اڈہ پر اکبر حیات سے بھی دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی ،موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ قصور تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ کوٹ بلوچاں میں بھی دو نامعلوم ڈاکو ادریس اور نزیر سے نقدی ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔