میاں برادران اپنے ساتھیوں کو لوٹا قرار دے کراخلاقی پستی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اشتیاق ستی

جمعہ 25 مئی 2018 22:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی ستیاں کے رہنما اشتیاق ستی نے کہا ہے کہ میاں برادران اپنے ساتھیوں کو لوٹا قرار دے کراخلاقی پستی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ شریف برادران سٹپٹا چکے ہیں ،پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے ،پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خائف ٹولہ مختلف افوائیں پھیلاتا ہے ہماری پارٹی کے تما م فیصلے مشاورت سے کیئے جاتے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں بھی ایسا ہی ہو گا اور ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی وابستگی اور کار کردگی کو مدِ نظر رکھ کر کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے راجہ اشتیاق ستی نے کہا ہے پی پی پی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور نئے اور پرانے ورکرز بھی ایک حقیقت ہے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ یہاں کوئی اختلافات ہو سکتے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران ٹکٹوںکے فیصلے اعلی قیادت کا کام ہے ہم ورکرز قیادت کی کال پر لبیک کرتے ہیں ہمارا مشن بھٹو کے فلسفہ کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے جو ہم بطریق احسن پہنچا تے رہیں گے این اے 57سے پی پی پی مخالفین کو شکست فاش دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔