پشاور،بھانہ ماڑی محلہ تیمرگڑھی کے رہائشیوں کا مقامی مسجدپربااثرافرادکی جانب فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 25 مئی 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) بھانہ ماڑی کے علاقہ محلہ تیمرگڑھی کے رہائشیوں نے مقامی مسجدپربااثرافرادکی جانب فائرنگ کے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھانہ ماڑی چونگی چوک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں علاقہ مکینوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی جنہوں نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جبکہ مظاہرے کی قیادت امام مسجدمولاناذوالفقارعلی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کاکہناتھاکہ گزشتہ شب علاقہ کے بااثرافراداورقبضہ گروپ کے سرغنہ نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں واقع مسجدعبداللہ بن عمرپرنمازتراویح کے دوران حملہ کردیااوراس دوران مسجدپرفائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں تین افرادشدیدزخمی ہوگئے جبکہ مسجدکی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا۔انہوںنے کہاکہ ملزمان کے خلاف تھانہ باڑی نے روزنامچہ درج کردیاتاہم ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اورملزمان تاحال دھندناتے پھررہے ہیں جس پرعلاقہ مکینوں کوسخت تشویش ہے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ مسجدکی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کوفوری طورگرفتارکیاجائے بصورت دیگراحتجاج کادائرہ وسیع کیاجائے گا۔بعدازاں پولیس کیساتھ مذاکرات کے بعدمظاہرین احتجاج ختم کرتے ہوئے پرامن طورپرمنشترہوگئے ۔