خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی نے 12فیکٹریوں اور بیکریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تالے لگا لئے

رمضان کریک ڈائون کے دوران10،000لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات تلف کئے جا چکے ہیں،ترجمان

جمعہ 25 مئی 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء)خیبر پختونخوافوڈ سیفٹی اینڈحلال فوڈ اتھارٹی نے ماہ صیام کے دوران رمضان کریک ڈان کے نام سے شروع کئیجانے والے آپریشن کے ایک ہفتے کی تفصیلات جاری کر دیئے ہیں۔ترجمان عطا اللہ خان کے مطابق رمضان کریک ڈان میں اب تک متعدد اشیاخوردونوش سے وابستہ روزگاروں کی چیکنگ سمیت فیکٹریوں ، ہوٹلز، ریسٹورانٹس اور برف خانوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں تاحال12فیکٹریوں اور بیکریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تالے لگائے گئے ہیں ۔

جبکہ کے پی فوڈ سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر لگائے جانے والی بھاری جرمانے اس سے الگ ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات گئے عمل میں لائے جانے والے رمضان کریک ڈان کی کامیابی عوامی شکایات سیل کے زریعے موصول ہونے والی مفید معلومات ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں رمضان کریک ڈان کے دوران10،000لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات تلف کئے جا چکے ہیں جبکہ700کلوگرام ناقص گوشت بشمول قیمہ کو قبضہ میں لے کر ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ دودھ اور دھی میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے اب تک1200لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کیا جا چکا ہے۔ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کا یہ بھی کہناتھا کہ رمضان کریک ڈان ماہ صیام کے دوسرے عشرے میں اس سے بھی شدید ہوگا اور ملاوٹ کے روزگار سے وابستہ افراد کی بھی رعایت کی توقع نہ رکھیں ۔