پشاور، سرکاری اورپرائیویٹ کالجوں کے لئے سال 2018-19 کے لئے تعطیلات کے شیڈول کااعلان

جمعہ 25 مئی 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) محکمہ اعلیٰ تعلیم ،آرکائیوز ولائبریری حکومت خیبرپختونخوا نے تمام سرکاری اورپرائیویٹ کالجوں کے لئے سال 2018-19 کے لئے تعطیلات کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 15 اگست 2018 تک ،سردیوں کی تعطیلات 25 دسمبر2018 سے 31 دسمبر2018 تک اور موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل سے 8 اپریل 2019 تک ہونگیں ۔

اسی طرح پہاڑی / برف باری والے علاقوں میںگرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 29 جولائی 2018 تک ،سردیوں کی تعطیلات 26 دسمبر 2018 سے 24 فروری2019 تک اور موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل سے 8 اپریل 2019 تک ہونگی۔ اس امر کااعلان ہائیرایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردی ایک اعلامیے میں کیاگیا۔