حافظ آباد، ضلع کے چاروں رمضان بازاروں میں سبسڈائز آٹا،چینی اور پھلوں سبزیوں سمیت تمام بنیادی اشیاء خوردنوش بآسانی دستیاب ہیں

صارفین کی بڑی تعداد خریداری کے لئے رمضان بازاروں میں آ رہی ہے حکومت کے رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں دس کلو گرام آٹے کے 9496تھیلے فروخت ہو چکے ہیں

جمعہ مئی 22:43

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) حکومت پنجاب کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت ضلع میں لگائے جانے والے چاروں رمضان بازاروں میں سبسڈائز آٹا،چینی اور پھلوں سبزیوں سمیت تمام بنیادی اشیاء خوردنوش بآسانی دستیاب ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد خریداری کے لئے رمضان بازاروں میں آ رہی ہے حکومت کے رمضان پیکج کے تحت رمضان بازاروں میں دس کلو گرام آٹے کے 9496تھیلے فروخت ہو چکے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں دس کلو گرام آٹے کے 16235اور بیس کلو گرام کے 3558تھیلے فروخت کیے جا چکے ہیں رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلہ 250اور بیس کلو گرام آٹے کا تھیلہ 500روپے کے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہے اس طرح رمضان بازاروں میں سستی چینی بھی 46روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے اور گذشتہ روز تک 20750کلو گرام چینی فروخت ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز امتیاز شاہد گوندل،جوریہ مقبول رندھاواسمیت ضلعی انتظامیہ کی دیگر افسران بھی رمضان بازار وں کے مسلسل دورے کر کے وہاں معیااری اشیاء کے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں جبکہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے بھی فوری اقدامات کیے جا تے ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :