تحریک انصاف اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام تر اخلاقیات سے عاری ہو چکی ہے، مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن

جمعہ مئی 22:43

راولپنڈی 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پوری جماعت اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام تر اخلاقیات سے عاری ہو چکی ہے، ہم تحریک انصاف کے گلو بٹوں سے خوفزدہ ہونگے اور نہ ہی ان سے ہمیں ڈرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نصراللہ ملک نے کہا کہ تحریک انصاف دھرنوں اور دیگر حربوں سے تعمیر و ترقی کے سفر کو روکنے کی بھر پور کوششیں کر چکی ہے مگر وہ اس میں ناکام رہی ہے ․ انہو ںنے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کے بھوکے ہیں جنہیں ملک اور قوم سے کچھ لینا دینا نہیں، اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کے باوجود اقتدار سے دوری نے ان لوگوں کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ myk