خواتین کو روز گارکی فراہمی کے لیے’’ آسان جاب سہولت سنٹر‘‘ قائم کردیا گیا ہے ، آن لائن پورٹل سے لڑکیا ں اپنی تعلیم اور تجربے کے مطابق موزوں روزگار حاصل کرسکیں گی، رانا قیصر

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

راولپنڈی 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈویژنل کوآرڈی نیٹر جنڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (جی ایم آئی ایس) رانا قیصر محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کمیشن برائے حقوق نسواں کی منتظم اعلی ڈاکٹر فوزیہ وقار کی سربراہی میں صوبائی دارالحکومت میں خواتین کو روز گارکی فراہمی کے لیے’’ آسان جاب سہولت سنٹر‘‘ قائم کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سنٹر کے بارے میں آن لائن پورٹل کی مدد سے لڑکیا ں اپنی تعلیم اور تجربے کے مطابق موزوں روزگار حاصل کرسکیں گی اور انہیں ملازمتوں کی تلاش میں مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔رانا قصر نے کہا کہ پنجاب کمشن برائے تحفظ حقوق خواتین کے تحت خواتین کو ہراساں کئے جانے کے خلاف موثر کاروائی جاری ہے اور انہیں سماجی معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لیے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ۔انہوں نے آسان جاب سہولت سنٹر کے قیام کے سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ وقار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ سے بڑی تعداد میں خواتین معاشی طور پر خود کفیل ہو سکیں گی اور ویب پورٹل کی مدد سے انہیں اپنی قابلیت اور اہلیت کے مطابق گھر بیٹھے ملازمتوں کے حصول میں مدد مل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :