ریڈیو پرگرامز کے ذریعے ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی مہم جاری

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

راولپنڈی25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار کی ہدایت پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے بذریعہ ریڈیو پروگرامز شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہفتہ میں تین دن مختلف ریڈیو چینلز کے ذریعے آگاہی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ریڈیو ایف ایم چینل 99پر بروز سوموار دن 01بجے تا 02بجے تک پروگرام ’’اپنی ٹریفک اپنا روڈ‘‘ آئی ٹی پی کے ریڈیو چینل ایف ایم 92.4 پر بروز بدھ دن 02بجے سے 03بجے تک پروگرام ’’شاہراہوں کے پاسباں‘‘ جبکہ ریفاء یونیورسٹی کے ریڈیو چینل 102.2پر بروز ہفتہ دن 01بجے سے دن 02بجے تک پروگرام’’ میرے شہر کی ٹریفک‘‘ پر لائیو آگاہی پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک پولیس کے انسپکٹر عصمت سجاد ان پروگرامز کی میزبانی کر رہے ہیں اس دوران شہریوں کو ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین کے بارے میں بڑے ہی دلچسپ انداز میں آگاہی اور معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ دوران سفر ٹریفک کے اشارے ہمارے محافظ ہیںہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریں اس سلسلے میں سی ٹی او بلال افتخار نے بتایاکہ ر یڈیو پروگرامز کے ذریعے عوام الناس میں ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی قوانین، سڑک پر پیدل چلنے والوں کے حقوق ،ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت،کم عمری میں اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے نقصانات، ،روڈ مارکنگ ، سائن بورڈز، محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کے بارے میں ، ون ویلنگ کے نقصانات اور والدین کا کردار ،ڈرائیونگ کے دوران قوانین سے متعلق معلومات اور دیگر قوانین سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے بتایاکہ ریڈیو پروگرامز کے ذریعے آگاہی کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں میں ٹریفک آگاہی فراہم کر کے شاہراہوں پر روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین ٹریفک سہولیات کی فراہمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :