سردار نسیم کا رمضا ن سستے با زا روںکا دو رہ، صفا ئی ستھر ائی کی صو رتحا ل کا جا ئزہ لیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) میئر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار محمد نسیم خان نے گزشتہ روز رمضا ن سستے با زا روںکا دو رہ کرکے صفا ئی ستھر ائی کی صو رتحا ل کا جا ئز ہ لیا ،انہوں نے رمضان بازاروں میں صفا ئی کی صو رتحا ل کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے ہدا یت کی کہ کہیں بھی کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیئں،میں روزانہ کی بنیاد پر ان بازاروں کے دورے کر رہا ہوں،کہیں بھی صفائی کے حوالے کوئی کوتاہی یا غفلت نظر آئی تو سخت ایکشن لوں گا ،انہو ں نے کہا کہ آر ڈبلیو ایم سی کے ورکر مکمل طور پر مستعد اور صفائی کے حوالے سے کوشاں ہیں،شہر اور بازاروں میں صفائی کے حوالے سے شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائیگا، عوا م کو سہو لیا ت بہم پہنچا نے کیلئے تما م تر و مسا ئل بر و ئے کا ر لا ئے جا ئیںگے ،ماہ مقدس میں رمضان بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے روزہ داروں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا،صفائی نصف ایمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان بازاروں میں صفائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا،اس مو قع پر میئر نے سستے با زا رو ں میں صفا ئی و دیگر انتظا ما ت کے حوالے سے عوا م سے بھی آ راء و تجا ویز لیں ،اس موقع پر بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کی بڑی تعداد اور سٹال ہولڈرز نے بھی صفا ئی ستھر ائی و دیگر انتظا ما ت کو تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے حکو مت پنجا ب اور مقا می ادارو ں کی تعر یف کی،انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہمی پر میئر صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار ہیں ۔