مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، آفتاب احمد خان شیرپائو

جمعہ 25 مئی 2018 22:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے اس کے علاوہ کوئی اور حل کشمیری عوام اور قیادت کو قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مظالم کے ذریعے نہتے کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے دور نہیں رکھ سکتا۔